i پاکستان

اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع،ملزم کی پیشی سے متعلق استثنی کی درخواست منظورتازترین

November 29, 2022

قومی اداروں کے خلاف متنازع بیانات کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو سینیر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ آج ہونے والی سماعت میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی جانب سے ملزم کے مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ملزم سے ابھی موبائل اور ٹویٹ اکانٹ سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے، جس کیلئے مزید ریمانڈ درکار ہے۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل بابر اعوان نے معزز عدالت کے روبرو استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جان کا خطرہ ہے، اس لیے پیشی سے استثنی کی اجازت دی جائے۔ سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی خدشات پر ملزم کو پیش نہیں کیا ہے۔ اس موقع پر اعظم سواتی نے وڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے پیشی سے استثنی کی درخواست منظور کرتے کیس کی سماعت تین دسمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی