i پاکستان

عارف علوی کی بطور صدر مملکت تقرری کیخلاف درخواست ،آئینی بینچ نے درخواستگزار کو نوٹس جاری کردیاتازترین

November 14, 2024

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ڈاکٹر عارف علوی کی بطور صدر مملکت تقرری کیخلاف درخواست پر درخواستگزار کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔ سابق صدر عارف علوی کی بطور صدر مملکت تقرری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ایسی درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج ہوں تو ہی حوصلہ شکنی ہوگی، عدالت نے درخواستگزار کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی