دانیہ شاہ نے مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ دائر کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے دعوی کیا کہ مرحوم رکنِ قومی اسمبلی کی موت طبعی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے، مقدمہ درج کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کررہی ہوں۔ بعدازاں عدالت نے 3 ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا، یاد رہے کہ کراچی سیشن عدالت نے مقدمہ دائر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی