i پاکستان

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمامختم نبوت کانفرنس7ستمبر کو ہو گاتازترین

September 03, 2024

پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جس دن پاکستان کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا اس عظیم فیصلے کو پچاس سال مکمل ہو رہے ہیں اسی سلسلہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام7ستمبر2024 بروز ہفتہ بعد از نماز عصر بمقام مینار پاکستان لاہور ختم نبوت کانفرنس منعقد ہو رہی ہے مرکزی علماء کونسل پاکستان کے تمام عہدیداران اس کانفرنس کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش فرمائیں اپنی مساجد میں عومی طور پر اور جمعة المبارک کے خطبات میں خصوصی طورپر عوام کو اس کانفرنس میں شرکت کی ترغیب دیں۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان ۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی وائس چیئرمین صاحبزادہ سید سمیع اللہ حسینی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی سیکرٹری فنانس علامہ حفیظ الرحمن کشمیری مرکزی قانونی مشیر میاں محمد طیب ایڈووکیٹ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ 7ستمبر ہماری تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز دن ہے اکابرین اُمت کی طویل جدوجہد کے بعد پارلیمنٹ سے قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں کامیابی حاصل کی گئی عقیدئہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ایمان کا تقاضا اور آخرت میں شفاعت رسولۖ کا ذریعہ ہے ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا وہ بنیادی اور اہم عقیدہ ہے جس پر پورے دین کا انحصار ہے اگر یہ عقیدہ محفوظ ہے تو پورا دین محفوظ ہے اس عقیدے پر قرون اولیٰ سے لے کر آج تک اُمت مسلمہ کا اجماع چلا آرہا ہے عقیدئہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے مرکزی علماء کونسل پاکستان کے تمام عہدیداران اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی