i پاکستان

عالمی بینک اور ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاقتازترین

March 11, 2023

عالمی بینک اور ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہو گیا۔ عالمی بینک اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولتوں کیلیے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے جبکہ رویے کی مداخلت کے ذریعے ٹیکس کی تعمیل اور ٹیکس دہندگان کو سہولتوں کی فراہمی میں بہتری لائی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کے معاشی ماہرین کی ٹیم نے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی اور بین الاقوامی تجربات سے آگاہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی