i پاکستان

عالمی اداروں نے بھارت سے غذائی اشیا لانے کے لئے رابطہ کیا ہے،وزیرخزانہتازترین

August 31, 2022

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت سے غذائی اشیا لانے کے لئے ایک سے زائد عالمی اداروں نے رابطہ کیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ایک سے زائد بین الاقوامی اداروں نے بھارت سے زمینی راستے کے ذریعے غذائی اشیا لانے کے لئے اجازت طلب کی ہے۔ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لے کر، اسٹیک ہولڈرز اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد امپورٹس کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی