i پاکستان

عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردیتازترین

November 23, 2024

امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے وکلا کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست عافیہ صدیقی کے وکلا نعیم ہارون، ماریہ کاری اور کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے دائر کی جس میں جیل عملے پر جمہوری اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔عافیہ صدیقی کی جانب سے دائر الزامات میں جنسی زیادتی، تشدد، طبی سہولت کی عدم فراہمی اور مذہبی امتیاز کے معاملات بھی شامل ہے، درخواست امریکی حکومت، فیڈرل بیورو آف پریزنز اور جیل حکام کے خلاف دائر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ٹیکساس کی جیل میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی