i پاکستان

آ ئی ایم ایف کا بی آ ئی ایس کے ذریعے شفاف فنڈ منتقلی پر اظہارِ اطمینانتازترین

March 07, 2025

بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے شفاف فنڈ منتقلی پر آئی ایم ایف کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے. ادارے نے پروگرام کو سراہا۔تفصیل کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آئی ایم ایف کے ساتھ پہلا سیشن ہوا، ذرائع نے بتایا کہ فنڈز کی براہ راست اکانٹس تک منتقلی کے طریقہ کار پر آئی ایم ایف نے اعتماد کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت شفاف فنڈ منتقلی پر عالمی مالیاتی ادارے نے اظہار اطمینان کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی