i پاکستان

ا سلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مستردتازترین

January 29, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد ہو گئی۔ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو کیس میں مزید معاونت کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں اعتراض کی صورت میں جج نے خود فیصلہ کرنا ہوتا ہیکہ بینچ سے الگ ہو یا نہ ہو، اعتراض کے نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے عمران خان اور بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے سے بریت کی درخواستوں پر رپورٹ طلب کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی