i پاکستان

اے ٹی سی، عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور، عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیعتازترین

May 04, 2023

 انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور ان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکلا نے عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے 9 مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہے، استدعا ہے کہ عدالت عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی