مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کسی نے اسلام آباد پر یلغار کا سوچا تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعلی کے پی اسلام آباد پر یلغار کی بات کس حیثیت میں کر رہے ہیں۔طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن منفی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، کسی بھی مسئلے کا حل سیاست میں ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف گفتگو اور گالم گلوچ کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی بات کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی