i پاکستان

اے ایس ایف کی کارروائی، پاکستان سے جوتوں میں چھپا کر دبئی اور بحرین منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکامتازترین

February 03, 2025

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف ) نے پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے منشیات جوتوں میں چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی تین کوششیں ناکام بنا دیں۔تفصیل کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پشاور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر تین بڑی کارروائیاں کیں، جس میں دبئی اور بحرین جانیوالے مسافروں کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ پشاور سے دبئی جانے والے مسافر سے455 گرام چرس برآمد ہوئی۔دوسری کارروائی میں اسلام آباد سے بحرین جانے والی خاتون کے جوتوں سے ڈیڑھ کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی۔تیسری کارروائی بھی اسلام آباد ائیرپورٹ کی گئی، جہاں بحرین جانے والے مسافر سے چھ کلو ہیروئن سے بھیگے کپڑے برآمد ہوئے تاہم ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی