i پاکستان

اے این ایف کی پسنی میں کارروائی، ایک ٹن سے زائد منشیات برآمدتازترین

June 12, 2024

اے این ایف نے پسنی میں بیرون ملک اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے مکران کوسٹل لائن سے متصل چوڑ بندر کے علاقے میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اے این ایف ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران خفیہ مقام پر ذخیرہ کی گئی ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد کرلی جس میں 51 ہزار نشہ آور کیپسول، 850 کلوگرام چرس اور 164 کلوگرام آئس شامل ہے۔پکڑی گئی منشیات سمندری راستے سے بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچائی جانی تھی۔ گروہ کے سرغنہ لیاقت بلوچ اور واحد بلوچ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گروہ کے ارکان سمندری راستے سے بیرون ممالک منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی