i پاکستان

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیوں میں نائیجرین باشندے سمیت 15 ملزمان گرفتار، 9 کروڑ سے زائد مالیت کی 169.755 کلوگرام منشیات برآمدتازترین

February 24, 2025

اے این ایف کی ملک گیر 11 کارروائیوں میں نائیجرین باشندے سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور 9 کروڑ سے زائد مالیت کی 169.755 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق جتیال گلگت میں کارروائی کے دوران گاڑی سے ایک کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔گنگال ایسٹ اسلام آباد کے قریب ملزم کے بیگ سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، چاندنی چوک راولپنڈی کے قریب کوریئر آفس میں نیدرلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 950 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ جی ٹی روڈ پر سیالکوٹ کے قریب گاڑی سے 19 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندری موٹروے انٹر چینج کے قریب گاڑی سے 30 کلو منشیات، 14.4 کلو افیون، 10 کلوگرام آئس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، فیصل آباد کے علاقے مریدوالا رجانہ میں گاڑی سے 33.6 کلو منشیات، 12 کلو افیون اور 10 کلو آئس برآمد ہوا ساتھ ہی 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔لاہور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نائیجرین باشندے سے 605 گرام کوکین برآمد ہوا، ٹونمی موڑ ڈی جی خان کے قریب گاڑی سے 3 کلو گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان گرفتار کرلیا گیا، فتح چوک حیدرآباد کے قریب ملزم سے 12 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔ترجمان کے مطاق ڈی آئی خان میں ملزم سے 200 گرام چرس برآمد کی گئی، گوادر کے غیر آباد علاقے میں لاوارث موٹرسائیکل سے 20 ہزار ایکسٹیسی گولیاں اور 600 گرام ویڈ برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی