i پاکستان

اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار، 29 کروڑ سے زائد کی 618.223 کلو گرام منشیات برآمدتازترین

March 21, 2025

اینی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ملک گیر نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 29 کروڑ روپے سے زائد کی 618.223 کلو گرام منشیات برآمد کرلی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اٹک میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 500 گرام آئس اور 300 عدد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔چاغی میں ذاکر کیمپ کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 427 کلو افیون، 1 کلو مارفین اور 18 کلو چرس برآمد کی گئی۔ بلوچستان میں چمن کے علاقے کچی آبادی سے 92 کلو مارفین برآمد ہوئی۔ پشین میں کچلاک کے قریب پہاڑی علاقے میں چھپائی گئی 59 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ترکی ٹول پلازہ جی ٹی روڈ سوہاوہ جہلم کے قریب گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم کے بیگ سے 5 کلو آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کو موقع پر گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی