i پاکستان

اے این ایف کی کارروائیاں، 2.5 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمدتازترین

August 19, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 11 مختلف کارروائیوں میں 2.5 کروڑ روپے مالیت کی 85 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی میں کوریئرآفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو آئس برآمد ہوئی۔ ایم ون اسلام آباد کے قریب خاتون سے 9.6 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ جی ٹی روڈ اٹک پر موٹر سائیکل سوار سے 7.2 کلو چرس جبکہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 250 گرام آئس برآمد کی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر سے 189 گرام آئس برآمد ہوئی۔ آر سی ڈی روڈ لسبیلہ کے قریب گاڑی سے 40 کلو چرس اور 14.4 کلو آئس اور طورخم میں دو کارروائیوں میں ملزم سے 7.4 کلو چرس اور 900 گرام آئس برآمد ہوئی۔ لاہور میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے گیٹ 3 کے قریب 3 ملزمان سے 3 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی جبکہ شیرشاہ ٹول پلازہ کے قریب ملزم سے ایک کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ ڈسکہ سیالکوٹ روڈ کے قریب خاتون سے 300 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی