اے این ایف سیالکوٹ اور پنجاب پولیس نے تحصیل ڈسکہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق دوران کارروائی 10.2 کلو گرام منشیات، دو موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم نے AK-47 اور 30 بور سے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کی۔ تاہم، اے این ایف ٹیم نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مقامی پولیس کو بھی اطلاع دی گئی جو مدد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں اے این ایف ٹیم کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی