i پاکستان

9مئی ریلی نکالنے پر 150افراد کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درجتازترین

May 10, 2024

9مئی ریلی نکالنے پر چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان' شعیب شاہین سمیت 150افراد کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج' شعیب شاہین اور گوہر خان نے قبل از وقت ضمانت گرفتاری کرالی۔ تفصیلات کے مطابق نو مئی کو پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کمپنی میں بلا اجازت ریلی نکالی تھی جہاں پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اس موقع پر کئی کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔ تھانہ کراچی کمپنی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کے پاس ڈنڈے اور لاٹھیاں تھیں وہ اشتعال انگیز نعرے لگا رہے تھے اور ان کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان' شعیب شاہین اور دیگر افراد کررہے تھے۔ جمعہ کے روز شعیب شاہین اور گوہر خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے قبل از وقت گرفتاری کی ضمانتیں کروالیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی