i پاکستان

9مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتویتازترین

October 25, 2024

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 9 مئی کے جلا گھیرا کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران کے خلاف 9مئی کے جلا گھیرا کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر ضمانتوں پر دلائل مکمل کریں۔عدالت نے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاس ،عسکری ٹاور سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی