i پاکستان

9مئی کے واقعات کو دیکھ بہت رنجیدہ ہوئے ، جناح ہاؤس کے ساتھ ساتھ مسجد کی بھی بے حرمتی کی گئی، اگر جنگ کی حالت میں عبادت گاہیں محفوظتازترین

May 29, 2023

وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات کو دیکھ بہت رنجیدہ ہوئے ، جناح ہاؤس کے ساتھ ساتھ مسجد کی بھی بے حرمتی کی گئی اگر جنگ کی حالت میں عبادت گاہیں محفوظ ہوتی ہیں، افسوس ہے کہ ہمارے اپنے لوگوں نے عبادت گاہوں کی بے حرمتی کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ بلوچستان میں ان لوگوں کے خلاف آپریشن اور کارروائیاںکررہے ہین جنہوں نے قائداعظم ہاؤس کو نظر آتش کیا ، ایسے لوگوں کو کارروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، بلوچستان میں بے پناہ کارروائیاں کی گئیں لیکن کسی بھی نے بھی قائد اعظم ہاؤس پر حمہ نہیں کیا ، میں سمجھتا ہوں کہ بلوچستان سے زیادہ محب وطن ہیں، ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹوکو شہید کیا گیا سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوتی رہتی ہیں، شرپسند جتھوں کی وجہ سے ہماری بدنامی ہوئی آج کل سوشل میڈیا کا دورہے ، دشمن ممالک خوشیاں منارہے ہیں، بے حیثیت قوم ایسی سیاست کریں کہ ایک دوسرے کی نظریے کے خلاف بات کریں ، تاکہ ملکی بنیادوں پرہاتھ نہ ڈالیں ، اپنی اور حکومت بلوچستان کی طرف سے اس واقع کی پرزور مذمت کرتا ہون تمام اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ جو رویہ دہشتگردوں کے خلاف امتیاز کرتے ہیں وہ رویہ ملک کے غداروں کے خلاف رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی