i پاکستان

9مئی کے ملزمان کو ابتک سزائیں نہ ہونا ہمارے نظام پر سوالیہ نشان ہے، رانا ثنا اللہتازترین

May 09, 2024

وزیر اعظم کے اور رہنما مسلم لیگ ن مشیر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نو مئی ملزمان کو اب تک سزا مل جانی چاہیے تھی، سزائیں اب تک نہ ہونا ہمارے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ کابینہ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ یہ کابینہ اجلاس خصوصی طور پر نو مئی کے واقعات کی مذمت کے لیے ہے، اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں، جن لوگوں نے یہ مجرمانہ عمل کیا انہیں اب تک سزا نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جب کسی آدمی کو جیل میں رکھنا مقصود ہے اسے جیل میں رکھا جانا ہی کافی ہے، اس کو سہولت دینا یا نہ دینا معنی نہیں رکھتا، اس سے پہلے کچھ لوگ جیل جانے والوں کو اس وقت برسر اقتدار لوگ انہیں اذیت دینے کی بات کرتے تھے وہ قابل مذمت عمل ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو جو سہولیات دی گئی ہیں اس پر قطعی کوئی اعتراض نہیں، ان کے پاس جو منصب رہا ہے اس کے مطابق اگر سہولیات ملتی ہیں تو کوئی اعتراض نہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ نو مئی ملزمان کو اب تک سزا مل جانی چاہیے تھی، سزائیں اب تک نہ ہونا ہمارے نظام پر سوالیہ نشان ہے، کوئی فیصلہ نہیں ہو رہا، کئی سال کئی سال کیس چلتے ہیں یہ ہمارے عدالتی نظام کے نقائص ہیں، کیسوں کے جلد نمٹانے کے حوالے سے قانون سازی ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی