لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گوجرانولہ کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔ ڈان نیوز کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کی گوجرانوالہ مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے درخواست منظور کی۔ صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے۔ یاد رہے کہ صنم جاوید نے انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانولہ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی