اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب و عامر مغل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت پر 9 مئی کو احتجاج ریلی نکالنے کے خلاف درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ارشد محمود جسرا نے کی۔ بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور عامر مغل وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ ساتھ ہی عدالت نے کیس سماعت 21 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے دلائل طلب کر لیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی