i پاکستان

9 مئی مقدمات،شاہ محمود ، یاسمین راشد و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتویتازترین

June 25, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد و دیگر کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ملتوی ہو گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری، یاسمین راشد اور محمود الرشید کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو ملزمان کی ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ، نصیر آباد اور ماڈل ٹاون میں مقدمات درج ہیں جبکہ ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی