i پاکستان

9 مئی مقدمات،پی ٹی آئی کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں3 ستمبر تک توسیعتازترین

June 24, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور میں جلا وگھیراو اور توڑ پھوڑ کے مقدمات پر سماعت کی، مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے 44 کارکنان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان پر 9 مئی کو قصور میں جلا وگھیرا واور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی