i پاکستان

9 مئی مقدمات،فواد چودھری کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور، آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلبتازترین

April 15, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے چار مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 20اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں فواد چودھری نے نو مئی کے چار مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی ، فواد چودھری اپنی اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ، عدالت نے 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو فواد چودھری کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، فواد چودھری نے تھانہ ماڈل ٹائون کے 2 تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد کے ایک ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی