انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات میں عمرایوب، اسد عمر اور فواد چودھری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلاو گھیرا وسمیت 9 مئی کے تین مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر جمعہ کو بھی عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکلا کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔ بعدازاں عدالت نے عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان جلا وگھیرا وسمیت سانحہ 9 مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب، اسد عمر اور فواد چودھری سمیت 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کا حکم جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ شادمان میں مقدمات درج ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی