i پاکستان

9 مئی مقدمات: لاہو ر ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پررجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیاتازترین

July 18, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج ہونے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے عمران خان کی ضمانتوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض میں کہا گیا کہ درخواستوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کے انگوٹھے کے نشانات نہیں ہیں، ایک مقدمے کی درخواست میں ایف آئی آر کی کاپی لف نہیں ہے۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ چیلنج کرتے ہوئے مقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں حقائق کے برعکس ضمانتیں خارج کی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور کرے۔ یاد رہے کہ عمران خان پر لاہور کے جناح ہاس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلا گھیرا کے مقدمات درج ہیں، انسداد دہشتگردی عدالت نے 6 جولائی کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 3 کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی