اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف 9مئی کے کیس پر سماعت کرتے ہوئے اسد عمر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شبیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اسد عمر اپنے وکلا سردار مصروف اور آمنہ علی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل آمنہ علی نے کہا کہ ایما کی حد تک الزام ہے، کوئی ثبوت چالان میں موجود نہیں، اسد عمر کی حد تک درخواست بریت پر دلائل ہو چکے ہیں۔جج شبیر بھٹی نے کہا کہ اسد عمر کی حد تک بریت کی درخواست پر آرڈر کروں گا، اس کے ساتھ ہی عدالت نے اسد عمر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی