i پاکستان

9 مئی کے شرانگیزوں کا انجام قریب، گرفتار شرپسند کے بھائی کا بیانتازترین

July 11, 2023

9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند شاہ زیب کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نو مئی کے شرانگیزوں کا انجام قریب ہے۔ اپنے ایک بیان میں زیر حراست ملزم شاہ زیب کے بھائی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں شاہ زیب گرفتار ہوا، 9 مئی کو جو واقعہ ہوا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ادارں کے خلاف جو بھی بات کرتا ہے وہ بہت غلط کرتا ہے۔ گرفتار ملزم کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، جس نے بھی توڑ پھوڑ کی، وہ ملک و قوم کا دشمن ہے، ہمارے بھائی کیلئے کوئی ہمیں پوچھنے نہیں آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی