9 مئی تھانہ شادمان جلا ئوگھیرائوکے مقدمے میں اہم پیشرفت ،انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کواڈیالہ جیل سے طلب کر لیا۔ ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا، عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو 8 جولائی کو طلب کیا ہے۔ شریک ملزمان کا آٹھ جولائی کو معزز جج کوٹ لکھپت جیل میں جیل ٹرائل بھی کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی