i پاکستان

40 دن کا چلہ کاٹا، ساری زندگی اس کا افسوس رہے گا،، سیاست ضرور کرتا ہوںگا، شیخ رشیدتازترین

November 08, 2024

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 40 دن کا چلہ کاٹا، ساری زندگی اس کا افسوس رہے گا، ساری قیادت ملک کو سموگ میں چھوڑ گئی ، ان کو ابھی تک ایک ملین ڈالر تک نہیں ملا، یہ خود سموگ میں نہیں رہنا چاہتے ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر غریبوں کیلئے عام معافی کا اعلان کریں، 90 فیصد لوگ بے گناہ ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اس ملک میں نہ کوئی آئین ہے نہ قانون نہ جمہوریت نہ سیاسی ماحول، آج سردار رازق نے جج صاحب کے سامنے میرا کیس لڑا ہے، 94 گواہوں میں کسی نے مجھے 9 مئی کو نہیں دیکھا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر غریبوں کیلئے عام معافی کا اعلان کریں، 90 فیصد لوگ بے گناہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب لیڈرز باہر ہیں کیونکہ یہاں سموگ ہے، ساری قیادت ملک کو سموگ میں چھوڑ گئی ہے، ان کو ابھی تک ایک ملین ڈالر تک نہیں ملا، یہ خود سموگ میں نہیں رہنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف والے آ رہے ہیں، سکولوں میں بچوں کے داخلے کم ہوگئے ہیں، والدین کے پاس داخلہ فیس جمع کرانے کے پیسے نہیں، پنجاب حکومت کو کہوں گا داخلہ فیس معاف کر دی جائے، سیاست ضرور کرتا ہوں، 40 دن کا چلہ گزرا ،ساری زندگی افسوس رہے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ جب اللہ کو منظور ہوگا بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی، پہلے ہی آپ کو کہتا تھا ٹرمپ جیتے گا، یہ بانی پی ٹی آئی کو جتنا مرضی غیر مقبول کرنے کی کوشش کر لیں، لوگ خاموش ضرور ہیں لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی عوام میں جگہ نہیں بنا سکی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جگہ بنائی ہے، انہوں نے خود کو اپ گریڈ کیا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سیاست میں اپنا گڑھا خود کھودا ہے، میری عالمی سطح پر نظریں اس طرف ہیں کہ غزہ میں کیا ہو رہا ہے، ایران اور چین نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی