i پاکستان

27 ویں آئینی ترمیم ہو یا 28 ویں ہم مخالفت کرینگے،شیخ وقاص اکرمتازترین

October 28, 2024

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے، پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کے سربراہ سلمان اکرم ہیں، وہ کسے لیگل ٹیم میں رکھتے ہیں، کس کو نہیں رکھتے، اس پر کسی کو کیا اعتراض ہے؟۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فیصل چوہدری قابل احترام ہیں مگر انہیں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے کسی کیس میں وکیل نہیں رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوگا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی