i پاکستان

26ویں آئینی ترمیم کا نفاذ، چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروعتازترین

October 21, 2024

26 ویں آئینی ترمیم لاگو ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرزسے کمیٹی ارکان کے نام طلب کرلیے۔ذرائع کے مطابق تعیناتی کیلے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کاعمل شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کیلے8ارکان قومی اسمبلی،4سینیٹ سے لے جائینگے۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون سے تین سینرججزکا پینل طلب کیا جائیگا اور کمیٹی ججزکے پینل میں سے چیف جسٹس کاانتخاب عمل میں لائے گی۔صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی