i پاکستان

26نومبر کا احتجاج، بشری بی بی کیخلاف29 مقدمات کی سماعت، کوئی وکیل عدالت پیش نہ ہواتازترین

April 08, 2025

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات پر سماعت کے دوران کوئی کیل پیش نہیں ہوا۔بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 29 مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، بشری بی بی کی جانب سے ان کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔نعیم پنجوتھہ اور اعظم سواتی خود بھی عدالت پیش نہیں ہوئے جبکہ اعظم سواتی اور نعیم پنجوتھہ کے وکلا بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم سلمان اکرم راجہ کے وکلا، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی