i پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم ڈنڈے کے زور پر کی گئی ،سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فرازتازترین

October 30, 2024

پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم ڈنڈے کے زور پر کی گئی ، سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور امن و امان کی صورتِ حال لمحہ فکریہ ہے، بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ بھی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتِ حال کی طرف کوئی توجہ نہیں، موجودہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے کھڑی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیساکھیوں کے سہارے کھڑی حکومت چل تو سکتی ہے، دوڑ نہیں سکتی۔شبلی فراز نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم ڈنڈے کے زور پر کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی