i پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ مرضی کا چیف جسٹس ہے، لیاقت بلوچتازترین

October 23, 2024

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل 30 جماعتوں کا غیر سیاسی غیر انتخابی اتحاد ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ مرضی کا چیف جسٹس ہے۔جماعتِ اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ آئینی ترامیم منظور ہوگئیں، پارلیمنٹ مفلوج ربڑ اسٹیمپ ثابت ہوئی۔لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی پیداوار پارلیمنٹ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی