i پاکستان

26 نومبر احتجاج،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماسلمان اکرم راجا کوگرفتار کرنے سے روک دیاتازترین

March 24, 2025

انسداد دہشتگردی عدالت نے 26نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماکی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،اے ٹی سی عدالت کے جج ابو الحسنات نے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔سلمان اکرم راجا کے وکیل کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرتے ہوئے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی