انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چھبیس نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات میں بشری بی بی کی ضمانت میں گیارہ جون تک توسیع کر دی۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی،بشرا بی بی کے وکیل انصرکیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ نے بشری بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عدالت نے بشری بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی،بشری بی بی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اورکراچی کمپنی میں دو مقدمات درج ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی