i پاکستان

24 فروری سے غیرمعمولی برفیلے موسمی سسٹم کے بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیشگوئیتازترین

February 21, 2025

محکمہ موسمیات نے 24 فروری سے ایک غیرمعمولی برفیلے موسمی سسٹم کے بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم کوئٹہ، زیارت، قلات، موسی خیل، قلعہ عبداللہ، پشین، خاران اور گرد و نواح میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی