بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے طلبا کے لئے 23ویں چائنیز برج چائنیز پروفیسی مقابلے کا کراچی ڈویژن فائنل اختتام پذیر ہو گیا جس میں کراچی میں چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے چین اور دنیا کے درمیان باہمی تعلیم اور ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے میں مقابلے کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔گوادر پرو کے مطابق یہ مقابلہ کراچی میں چینی قونصل یٹ جنرل کے زیر اہتمام اور جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی میزبانی میں آن لائن اور آف لائن عناصر کو یکجا کرکے ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد کیا گیا . گوادر پرو کے مطابق "سیلف انٹروڈکشن" سیگمنٹ کے ذریعے، 6 شرکا نے چینی زبان کے لئے اپنے منفرد بندھن اور پائیدار جذبے کا اشتراک کیا. "کلیدی تقریر" سیگمنٹ میں ، شرکا نے موضوع پر اپنی بصیرت اور نقطہ نظر کا اظہار کیا ، ثقافتی تنوع اور عالمی باہمی ربط کے بارے میں اپنی تفہیم کو ظاہر کیا۔ گوادر پرو کے مطابق "ٹیلنٹ ڈیمونسٹریشن" سیگمنٹ میں شرکا نے متنوع صلاحیتوں اور چینی ثقافت سے گہری محبت کا مظاہرہ کیا۔ چینی گانوں اور کاغذ کاٹنے کے فن سے لے کر کلاسیکی رقص اور گٹار گانے تک، یہ سب چینی ثقافت کو سیکھنے اور اس کی تعریف کرنے کے لئے ان کی لگن کی عکاسی کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق لسانی مہارت کے پس منظر میں جامعہ کراچی میں چینی زبان کی انڈر گریجویٹ طالبہ ثنا اشرف نے چیلنجنگ مقابلوں کے سلسلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی شاندار کارکردگی اور چینی ثقافت کی گہری تفہیم نے انہیں ممتاز کیا ہے ، جس سے انہیں چین میں ہونے والے باوقار مقابلے کے فائنل میں کراچی کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی