اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ 2024 الیکشن کا سال ہے، ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔ انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق سیاستدان سیاست کریں، آئین کے آرٹیکل 7 کے مطابق ریاست مجلس شوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان مسلم لیگ ن اور پی پی پی خلا بنا رہی ہے، الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے، یہ الیکشن کا سال ہے، اس بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی ملک کو نکال سکتا ہے، یہ فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔ عمرایوب کا کہنا تھا کہ کل بجلی کی قیمت میں اڑھائی روپے یونٹ اضافہ ہوا ہے، جس شخص کی تنخواہ 20 یا 25 ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی