احتساب عدالت اسلام آباد نے190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت پی ٹی آئی وکیل کی درخواست 19اکتوبر تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت اسلام آباد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔پی ٹی آئی وکیل مرتضی طوری نے سماعت ملتوی کرنے کے لیے درخواست دائر کردی، عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی