پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نے 190 ملین پانڈ ریفرنس پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگوکے دوران کہا کہ 190 ملین پانڈ ریفرنس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔شیخ وقاص نے اپنے موقف میں کہا کہ یہ بری کیے جانے کا کیس تھا، اس میں سزا بنتی ہی نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا تھا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی