190ملین پاv,نڈز ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی جب کہ بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ۔احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف190 ملین پائونڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی، تاہم مسلسل عدم پیشی پر جاری بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔ریفرنس پر مزید سماعت2 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی