i پاکستان

190 ملین پائونڈز کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد کردئیےتازترین

January 29, 2025

190ملین پائونڈز ریفرنس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات عائد کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے اپیلیں واپس کر دیں۔رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، اعتراض میں کہا گیا کہ اپیلوں کیساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں، یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیر سماعت نہیں، سرٹیفکیٹ لگایا جائے۔رجسٹرار آفس نے کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا ہے، اعتراض دور کرنے کے بعد اپیلیں دوبارہ دائر ہوں گی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی