احتساب عدالت کے جج نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈریفرنس فیصلہ ابھی لکھا جارہا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کیخلاف 190 ملین پائونڈریفرنس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔پیر کے روز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے وکلا کو آگاہ کیا کہ کیس کا فیصلہ لکھ رہے ہیں۔فیصلے کی نئی تاریخ بتا دیں گے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو 190 ملین پائونڈ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور 23 دسمبرکو یفرنس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ مقررکی تھی تاہم بعد میں یہ خبرسامنے آئی تھی کہ کیس کا فیصلہ 23 دسمبر کو نہیں سنایا جائیگا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی