i پاکستان

190 ملین پائونڈ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلیں 30اپریل کو سماعت کیلئے مقررتازترین

April 26, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پائونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خا ن اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔عمران خان اور بشری بی بی نے 190 ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جن پر اب اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت 30 اپریل کو ہوگی۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ 17 جنوری فیصلے کے خلاف 27 جنوری اپیلیں فائل ہوئیں تھیں۔ 17 اپریل کو کیس جلد سماعت کیلیے مقرر کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کیں تھیں۔ احتساب عدالت نے کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا تھا جس کے مطابق عمران خان کو 14 سال جبکہ بشری بی بی کو 7 سال قید و جرمانے کی سزا ہوئی۔11 اپریل 2025 کو عمران خان اور بشری بی بی نے وکیل خالد یوسف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں جنہیں دائری نمبر الاٹ کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی