i پاکستان

16 پلانٹس گزشتہ سال میں 10 ارب بنا بجلی پیدا کیے لے اڑےتازترین

September 03, 2024

پاور پلانٹس کی جانب سے بنا بجلی پیدا کیے اربوں روپے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ 16 پلانٹس گزشتہ سال میں 10 ارب روپے بنا بجلی پیدا کیے لے اڑے، ہوا سے پیدا بجلی بھی مہنگی دی گئی، ہوا سے پیدا کی گئی بجلی 38 روپے 43 پیسے فی یونٹ چارج کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 16 ونڈ پاور پلانٹس ایک ارب 13 کروڑ ڈالرز سے زائد لاگت سے بنائے گئے اور یہ ونڈ پاور پلانٹس 2018 کے بعد صوبہ سندھ میں لگائے گئے۔ گزشتہ سال کم بجلی پیدا کر کے ونڈ پاور پلانٹس نے 10 ارب روپے کیسپٹی پیمنٹس لیں، ونڈ پاور پلانٹس نے سسٹم مسائل کے باعث بجلی پیدا نہیں کی۔ ونڈ پاور پلانٹس کی مجموعی طور پر ماہانہ بجلی کی پیداوار میں 3 سے 4 فیصد حصہ ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی