i پاکستان

117 مریضوں کی حالت تشویشناک، کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.24 فیصد ریکارڈ کی گئیتازترین

September 01, 2022

کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، ملک بھر میں مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 ہزار 628 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 219 نئے مریض سامنے آئے ہیں، کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.24 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی